کراچی(طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) محکمہ بلدیات حکومت سندھ کے تحت ضلع شرقی اسکیم 33میں2ارب روپے کے منصوبے، وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ 35کروڑ روپے کے ایک پیکج کا افتتاح کر دیا گیا اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت اگر نہیں سدھرتی تو انکے خلاف ایکشن ضرور ہو گاوزیر اعلیٰ کے پی کے اپنے صوبے میں امن اور بہتری کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہے ہیں لانگ مارچ ،دھرنا ،ریلی یا جلسہ ہو پی ٹی آئی کی ہر چیز ہمیشہ پر تشدد رہی ہے ان کی سوچ ملک میں انتشار چاہتی ہے 9مئی کوعسکری تنصیبات پر حملے کئےملک کے لئے جان دینے والےشہدا کی یادگاروںکی بے حرمتی کی زمان پارک میں پی ٹی آئی سربراہ کی گرفتاری کے وقت پٹرول بم چلائے 900 میٹر طویل مدراس روڈ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ناصر شاہ نے مزید کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کی کوئی لیڈر شپ موجود نہیں ہے سب اپنے منہ میاں مٹھو بنے ہوئے ہیں اپنے ورکر کو تشدد کی راہ پرڈال رہے ہیں بلاول بھٹو نے ممکنہ گورنر راج اور ایمرجنسی پر بات کی اور اسٹینڈ لیا ورنہ اس پر کب کا عمل ہو چکا ہوتا ناصر شاہ نے کہا کہ ٹارگٹ ہمیشہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو کیا جاتا ہے سندھ جو ملکی ریونیو کا 67فی صد کما کر دیتا ہے موٹر وے کے ایک اہم سیگمنٹ حیدرآباد سے سکھرموٹر وےپر وفاقی حکومت نے کبھی توجہ نہیں دی دیگر صوبوں میں اسی مالیت کے پروجیکٹ رواں بجٹ میںپی ایس ڈی پی میں شامل کئےگئے ہیں جبکہ حیدرآباد سکھر موٹر وے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں ڈال دیا گیا2013 سے2018تک سندھ کو اس مد میںڈھائی سے تین فیصداور 2018سے2022تک پی ایس ڈی پی میں2فی صد بھی نہیں دیئےکراچی کے ایک ہمارے نفیس وزیر جو اسلام آباد جاتےہیں اور وہ جو یہاں مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں انہوں نے کبھی اس پر بات نہیں کی کراچی کے عوام نے انہیں ریجیکٹ کر چکے ہیں۔