• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب پنشن دینے کا حکم نہیں دے سکتے، آئینی عدالت

اسلام آباد (رپورٹ:، رانامسعود حسین) وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی اپیل منظور کرتے ہوئےوفاقی محتسب کے دائر اختیار ʼʼسے متعلق اہم قانونی اصول وضع کردیے،چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے قراردیا کہ وفاقی محتسب پنشن دینے کا حکم نہیں دے سکتے، کسی قانونی حق کے تنازعہ کو محض بدانتظامی کا نام دے کر محتسب کا دائر اختیار نہیں بڑھایا جا سکتا،وفاقی محتسب پنشن کی اہلیت کے مخصوص قانونی طریقہ کار کو نظرانداز نہیں کر سکتا ،پنشن کی درخواست کا مسترد ہونا بذاتِ خود بدانتظامی نہیں ، بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔

اہم خبریں سے مزید