• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باٹا پور، غیرت کے نام پر بیوی کو آہنی راڈ سے قتل کر دیا

لاہور (کرائم رپو رٹرسے) باٹا پور میں ایک اور حوا کی بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شعیب نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی عشا کو آہنی راڈ کے وار کرکے قتل کیا، واقعہ کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ عشا کی ملزم شعیب سے 3سال قبل شادی ہوئی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش قبضے میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے ملزم شعیب اور اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
لاہور سے مزید