• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذہنی مریضوں سے ہمدردانہ رویہ علاج کا بنیادی اور لازمی حصہ، ڈاکٹر جودت سلیم

لاہور (خصوصی نمائندہ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے مریض کی بات ہمدردی اور تحمل سے سننے کو نصف علاج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذہنی مریضوں سے ہمدردانہ رویہ محض اخلاقی قدر نہیں بلکہ علاج کا بنیادی اور لازمی حصہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل ہسپتال کے شعبہ نفسیات کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ ذہنی صحت کے سلسلے میں منعقدہ آگاہی تقریب اور واک کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین، سربراہ شعبہ نفسیات پروفیسر ڈاکٹر فائزہ اطہر، پروفیسر محسن ظہیر، عالیہ صدف،ڈاکٹرز، نرسز، میڈیکل طلبہ اور مریضوں کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
لاہور سے مزید