لاہور (کرائم رپورٹر سے) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں رمیز احمد سے 4لاکھ 92ہزار روپے اور موبائل فون،مصطفی آباد میں سعید علی سے 4لاکھ 77ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں رشید احمد سے 4لاکھ 57ہزار روپے اور موبائل فون ۔غازی آباد میں کامران احمد اور مصری شاہ میں عمران علی کی گاڑیاں جبکہ چوہنگ میں علی رضا، ماڈل ٹاؤن میں حسن علی اور ہڈیارہ میں عثمان احمد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔