لاہور (کرائم رپورٹر) اندرون بھاٹی گیٹ کے علاقے گھاٹی شیش محل اُچی مسجد کے قریب بوسیدہ مکان کی ٹی آر اور گارڈر سے بنی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں خاتون ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 32سالہ نازیہ سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔