• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹولنٹن مارکیٹ کے تاجروں کا ضلعی انتظامیہ کی ٹیم پر حملہ

لاہور (کرائم رپورٹر سے) لاہور میں ٹولنٹن مارکیٹ کے تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کی ٹیم پر حملہ کردیا۔انتظامیہ کے مطابق دکانداروں نے ٹیم پر راڈز اور ڈنڈوں سے حملہ کیا انتظامیہ کے مطابق تشدد کرنے والے تاجروں کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ تاجروں کاموقف ہے کہ دکانیں سیل کرکے ان کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ گندگی اور پرندوں کی غیرقانونی فروخت کے خلاف کارروائی کی گئی۔
لاہور سے مزید