• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاہنہ، گالم گلوچ سے منع کرنے پر میاں بیوی پر تشدد، ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر سے) پولیس کے مطابق چند افراد گلی میں مبینہ طور پر اسلحہ لہرا رہے تھے اور گالم گلوچ کر رہے تھے۔ میاں بیوی نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا تو ملزمان نے مبینہ طور پر دونوں کو دھکے دیے اور تشدد کیا کاہنہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ ملزمان اویس، ناصر، انس، امتیاز اور حسن کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
لاہور سے مزید