کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے رہائشی احمد نواز نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) میں بیرون ملک روزگار کے لئے رجسٹرڈ نوجوانوں سے 8 ماہ گزرنے کے باوجود کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے جارہے اور نہ ہی رجسٹرڈ امیدواروں میں شفاف طریقے سے چیک تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ من پسند افراد کو مبینہ طور پر چیک دیئے گئے ہیںجس کی وجہ سے حقداروں کی حق تلفی ہورہی ہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کہ ہمیں فوری طور پر چیک تقسیم کرنے کی حتمی تاریخ اور رجسٹرڈ امیدواروں کو شفاف طریقے سے چیک دیئے جائیںاگر ہمیں ہمارا حق نہ دیا گیا تو احتجاج کرنے پر مجبورہوں گے۔