کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)عالمی یوم بصارت کی مناسبت سے کرسچن اسپتال میں آگاہی واک اور سیشن کا اہتمام کیاگیا اس پروگرام میں اسپتال کےڈائریکٹرڈاکٹر سیڈرک جلال،سینئرماہرامراض چشم سابق انچارج ایل آر بی ٹی ڈاکٹر سعید خان اور دیگرطبی ماہرین اور عملےنے شرکت کی اس موقع پرڈاکٹر سعید خان نے آنکھوں کےمسائل،امراض اور ان کی روک تھام کےحوالےسےآگاہی لیکچر بھی دیا ان کا کہناتھا کہآنکھوں کے بڑھتے امراض کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیارکرنابہت ضروری ہے انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آنکھوں کےمسائل کی بروقت تشخیص سے مستقبل میں پیچیدگی سے بچاجاسکتاہے۔