• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی ترقی کیلئے بچیوں کی تعلیم ناگزیرہے‘ کرن بلوچ

کوئٹہ(خ ن) بی سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن کرن بلوچ نے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی جانب سے بچیوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچیوں کی تعلیم پر توجہ دینا ایک ترقی یافتہ، باشعور اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچی کا بنیادی حق ہے اور معیاری تعلیمی سہولیات تک رسائی فراہم کرکے نہ صرف ان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے بلکہ خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے کی راہ بھی ہموار کی جا سکتی ہے۔ بلوچستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ بچیوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیںانہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ خواتین ہی ترقی یافتہ نسل کی تشکیل میں کردار ادا کرسکتی ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید