اسلام آباد (ساجد چوہدری) کراچی آئی ٹی پارک کے لیے دو بولیاں ناکام ہونے کے بعد تیسرا ٹینڈر15نومبر کو جاری کرنے کا فیصلہ ، ذرائع کے مطابق تیسرے ٹینڈر کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے، ٹینڈر میں تمام اہل کوریائی کمپنیوں کے لیے اوپن مسابقتی بولی کا عمل اپنایا جائے گا، ٹیکنیکل بولیوں کا جائزہ پراجیکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کرے گی جبکہ مالی بولیوں کا الگ جائزہ لیا جائے گا۔