لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت نواز شریف سکول آف ایمیننس فیز 2 کے لائسینسز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے محکمہ تعلیم کی مانیٹرنگ ٹیم کی سکول وزٹ رپورٹس کے تناظر میں بعض لائسنس ہولڈرز کی سرزنش کی اور سکول آف ایمیننس میں معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا واضح موقف اپنایا۔ وزیر تعلیم نے تمام لائسنسسیز کو وضع کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق انفراسٹرکچر سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی او آرز پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔