• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ٹرین حادثے کی خفیہ رپورٹ لیک، خستہ ٹریک اور حفاظتی غفلت کے انکشافات

اسلام آباد (زبیر قصوری) گزشتہ روز ملتان کے علاقے شیر شاہ کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کو پیش آنے والے افسوسناک ٹرین حادثے کی ابتدائی خفیہ رپورٹ بھی لیک ہوگئی ہے، جس میں حادثے کی تکنیکی وجہ سامنے آئی ہے، جبکہ ریلوے کے سینئر افسران نے متعلقہ ٹریک کی خستہ حالی، لکڑی کے سلیپرز کی خریداری میں دو سال سے تاخیر اور حفاظتی پٹرولنگ نہ ہونے کے انکشافات کیے ہیں۔دستیاب مشترکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق 47 اَپ رحمان بابا ایکسپریس، جسے انجن نمبر 8204 کھینچ رہا تھا، شیر شاہ کے قریب پہنچی تو متعلقہ ریلوے سگنلز درست اور سبز تھے۔ انجن اور لگیج وین بحفاظت کراسنگ سے گزر گئے، تاہم انجن کے بعد دوسری مسافر بوگی نمبر 12430-6 کے نچلے حصے میں موجود ٹریکشن بار کا لٹکتا ہوا آہنی حصہ ریلوے کراسنگ میں پھنس گیا۔

ملک بھر سے سے مزید