• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال میں 1005 سڑکیں تعمیر ہوں گی، منعم ظفر

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نےگلشن اقبال ٹاؤن میں ایک ہزارپانچ(1005) سڑکیں تعمیر وبحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی طور پرایک کروڑ 3لاکھ اسکوائر فٹ کارپٹننگ اورپیورز بلاک کی تنصیب کی جائے گی ،منگل کو ٹاون آفس میں منعقد ہ تقریب میں انہوں نے ٹاون چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کے ہمراہ اس منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ صوبائی حکومت اختیارات پر سانپ بن کر بیٹھی ہے، بااختیار بلدیاتی نظام ضروری ہے،ریڈ لائن سے اس ٹاؤن میں تباہی ہوئی ہےیہ منصوبہ 2021میں شروع ہو کر ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا، یہ آئندہ تین چار سال میں بھی مکمل ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

ملک بھر سے سے مزید