لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے پاکستان سے ملحقہ سرحد کے قریب پنجاب کے ضلع ترن تارن میں منشیات کی مبینہ اسمگلنگ کے الزام میں پنجاب پولیس کے ایک کانسٹیبل کرن دیپ سنگھ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی ذاتی گاڑی سے تقریباً 15 سے 16 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے ۔