اسلام آباد (زبیر قصوری)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی صاحبزادی ڈاکٹر زوہا خلیل عباسی کی بیرسٹر زید اسلام سے شادی کی تقریب وفاقی دارالحکومت میں بڑے سیاسی و سماجی اجتماع میں تبدیل ہوگئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، ڈی جی این سی سی آئی اے علی ناصر رضوی، وفاقی و پنجاب کابینہ کے متعدد وزرا، ارکان قومی اسمبلی، سفارتکاروں، اعلیٰ حکام، صحافیوں اور شہر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔