• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس جدید وسائل اور آئی ٹی بیسڈ ایپلی کیشنز سے ہمکنار، آئی جی

لاہور ( کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے 54 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت 6 افسران نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں پولیس سروسز آف پاکستان سے 3، فارن سروسز آف پاکستان سے 2 جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز سے ایک افسر شامل تھا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ آن گراؤنڈ پولیسنگ، مشاہدے اور فیصلہ سازی کا عملی تجربہ زیرِ تربیت افسران کے پروفیشنل کیریئر کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ پولیس کے مختلف شعبوں کے امور سے آگاہی افسران کی پروفیشنل گرومنگ میں معاون ثابت ہوگی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ پنجاب پولیس کو جدید وسائل اور آئی ٹی بیسڈ ایپلی کیشنز سے ہمکنار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ صوبہ بھر کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لیس سیف سٹی سسٹم پر منتقل کیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید