واشنگٹن(اے ایف پی /نیوزڈیسک)ہرمز میں تیل بردار جہاز میں آگ بھڑک اٹھی ‘آبی گزرگاہ اور اس کے اطراف تجارتی جہازوں پرحملوں میں ریکارڈ اضافہ ‘ شاہ خالد ایئرپورٹ پر حملے کے بعد سعودی انٹرنیشنل گالف ٹورنامنٹ اگلے نوٹس تک ملتوی‘سعودی فوجی اتحادنے ریاض‘ ینبع اوربحیرہ احمر کی جانب داغے گئے میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ صدرٹرمپ کاکہنا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کریں گے نہ زمینی فوج بھیجنے پر غورکررہے ہیں ‘پک ایکس ماؤنٹین کو نشانہ بناناپڑیگا‘دوسری جانب صدر پزشکیان نے واضح کیاہے کہ تہران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا‘ مذاکرات کیلئے تیارہیں لیکن جبرکے سامنے نہیں جھکیں گے ۔