• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(خالد محمود خالد) بھارت نے اپنے شیش ناگ-150حملہ آور ڈرون کے راکٹ بوسٹر کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ راکٹ بوسٹر کی مدد سے ڈرون کو بغیر رن وے کے زمین سے پرواز کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ بوسٹر ڈرون کو ابتدائی رفتار فراہم کرتا ہے، جس کے بعد یہ الگ ہو جاتا ہے اور ڈرون کا مرکزی انجن پرواز جاری رکھتا ہے۔شیش ناگ-150 کا وزن تقریباً 150 کلو گرام ہے اور یہ ایک ہزار سے بارہ سو کلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے۔ ڈرون میں 25 سے 40 کلوگرام تک دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت ہے جبکہ اس کی پرواز کا دورانیہ پانچ گھنٹے سے زیادہ ہے۔ یہ نظام خودکار پرواز اور متعدد ڈرونز کو مربوط انداز میں استعمال کرنے کی سوارم ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید