لاہور(خالدمحمودخالد) متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان گزشتہ روز دورے پر ممبئی پہنچ گئے جہاں وہ آج وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے اہم مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات میں دونوں ممالک فوجی تربیت، مشترکہ مشقوں، دفاعی ٹیکنالوجی، بحری سلامتی و دفاعی صنعت میں تعاون و مشترکہ فوجی مشقوں اور اہلکاروں کی تربیت کے حوالے سے مستقبل کا لائحہ تیار کرینگے۔