اسلام آباد (ناصر چشتی )شفقت حسین نے چیئرمین ارسا کا چارج سنبھال لیا وہ ارسا میں ممبر سندھ تعینات تھے ان کی تقرری ایک سال کے لیے ہوئی ہے اس سے قبل ارسا میں ممبر پنجاب امجد سعید چیرمین کے عہدہ پر فائز تھے چیرمین کے عہدہ پر باری باری ہر صوبے کا ممبر فرائض سرانجام دیتا ہے۔