• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام شفافیت، عوامی خدمت پر مبنی مثالی منصوبہ ،بلال یاسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے بلاسود قرضے حاصل کرنے والے خاندانوں سے براہِ راست ٹیلی فونک رابطہ کرکے گھروں کی تعمیر میں پیش رفت اور موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے بہاولپور کے مختار احمد اور ساہیوال کی ساجدہ پروین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے گھروں کی تعمیر کے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے سرگودھا کے رہائشی اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے سام سانگ سے بھی بلاسود قرضے کے ذریعے تعمیر ہونے والے گھر کے بارے میں استفسار کیا۔ گفتگو کے دوران قرض حاصل کرنے والے خاندانوں سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں قرض کے حصول کے لیے کسی سفارش کی ضرورت پیش آئی یا کسی نے رشوت کا مطالبہ کیا۔ تمام متعلقہ افراد نے دونوں سوالات کا جواب نفی میں دیا۔
لاہور سے مزید