• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں فتنہ الہندوستان کا بڑا حملہ ناکام، کلیئرنس آپریشن کے دوران خاتون سمیت 10 دہشتگرد ہلاک، ایک شہری شہید، آئی ایس پی آر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گبد بارڈر کراسنگ اورگوادر شہر میں بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گوادر شہر اور گردونواح میں کلیئرنس آپریشن میں خاتون دہشتگرد سمیت 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔دہشتگردوں کے حملے میں ایک شہری شہید ہوا اور چند گاڑیوں کو نقصان پہنچا، آپریشنز کے دوران سکیورٹی فورسزکا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہْ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے امن و استحکام کیخلاف سازشیں صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گوادر شہر اور گرد و نواح میں کلیئرنس آپریشن کے دوران خاتون دہشت گرد سمیت 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

اہم خبریں سے مزید