لاہور( این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فورسز کے ساتھ نہ کھڑی ہونے والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہو جائیگی، گورنر خیبر پختوانخوا نے 160ارب روپے کا تقاضہ کیا جسکی وزیراعظم نے فوری منظوری دی، خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائیگا، دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہی ترجیح ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کیے بغیر لوگوں کی زندگی کو بہتر نہیں کیا جاسکتا، دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر جو شامل نہیں ہوگا وہ مائنس ہوگا، کوئی بھی سیاسی جماعت ہو جو پورے خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائے گی،دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس وقت 28ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی، نہ کوئی مسودہ سامنے آیا ہے۔