اسلام آباد ( رانا غلام قادر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےکسان دوست اقدام اٹھاتے ہوئےسال 2027کے لیے گندم کی امدادی قیمت ہزارروپے بڑھادی،سال 2027 کی گندم کی مجوزہ قیمت 4,500 روپے فی من مقرر ، گزشتہ سال گندم کی قیمت 3,500 روپے فی من مقرر تھی ، دریں اثنا ء وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اقتصادی اصلاحات حکومت کی ترجیح ہے، وزراعظم شہبا ز شریف سے بین الاقوامی مشاورتی فرم الویریز اینڈ مارسل کے شمالی امریکہ آپریشنز کے منیجنگ ڈائریکٹر پیٹر بریگز اور صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے الگ الگ ملاقات کی ،انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی معیشت کو بین الاقوامی منڈیوں کے لیے مزید کھولنے اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ اقتصادی ماہرین سے مشاورت کے لیے پُر عزم ہے۔