• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژاد ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر آصف حسن کو برطانیہ میں خراجِ تحسین

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان نژاد ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر آصف حسن کو برطانیہ میں خراجِ تحسین پیش، 35 سال تک بیمار بچوں کی زندگیاں بچانے والے 70 سالہ آصف نے ریٹائرمنٹ لے لی، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش، پرائیڈ آف برطانیہ کی تقریب میں ڈاکٹر آصف حسن کے ہاتھوں زندگی پانیوالے 19 بچے اچانک اسٹیج پر پہنچ گئے، اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 35 سال تک شدید بیمار بچوں کی زندگیاں بچانے والے ممتاز ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر آصف حسن کو پرائیڈ آف برطانیہ ایوارڈز کی تقریب میں جذباتی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید