اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سیکریٹریٹ گروپ کےگریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری کامرس اعجاز احمد مہیسر کی خدمات حکومت سندھ کے سپرد ،پولیس میں گریڈ 20 کے افسر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران یعقوب گلگت بلتستان تعینات ،فرخ رشید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت ،سید عمار اختر کی خدمات ایف بی آر کو واپس،سیکشن افسر نعیم نواز کا بحری امور ڈویژن تبادلہ،تمارا خان ڈپٹی ڈائریکٹر، پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی ، شعبۂ تعلیم میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج راولپنڈی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر مدثرہ ملک کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، اسلام آباد کے سپرد ۔ محکمۂ صحت خیبرپختونخوا میں تعینات میڈیکل افسر ڈاکٹر فائزہ مآب کو تبدیل کر کے فیڈرل میڈیکل کالج، اسلام آباد میں ڈیپوٹیشن پر ڈیمونسٹریٹر مقرر کیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ احکامات کے کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔