• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداد پور، پسند کی شادی کے جوڑے کا بہیمانہ قتل، لاشیں نالے سے ملیں

سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) شہداد پور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا قتل، لاشیں نالے سے برآمد، علاقے میں خوف و ہراس. تفصیلات کے مطابق شہدادپور میں پسند کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان لاشوں کو نالے کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔ مقتولین کی شناخت نثار احمد لاشاری اور مسمات ذکیہ بلیدی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین نے دو روز قبل نواب شاہ (شہید بینظیر آباد) میں عدالت کے ذریعے کورٹ میرج کی تھی۔ کورٹ میرج کے بعدجوڑے نے نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان کے تحفظ کی اپیل کی تھی۔ مقتولہ ذکیہ بلیدی نے پریس کانفرنس میں بیان دیا تھا کہ میری بڑی بھابھی گھر میں روزانہ میری بے عزتی کرتی تھی، میں نے اپنی مرضی اور اپنی پسند کی شادی کی ہے تو میرے بھائی، والد اور کزن میری جان کے دشمن بن گئے ہیں، ہمیں جان کا خطرہ ہے، ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔پولیس کے مطابق جوڑےکو تحفظ نہ مل سکا اور شہدادپور کے قریب انہیں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ شہدادپور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال شہدادپور منتقل کر دیا. ۔

اہم خبریں سے مزید