کراچی (نیوز ڈیسک)یونانی پارلیمنٹ نے 15سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور کرلیا۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو عمر کی تصدیق کا طریقہ وضع کرنے کے لیے ڈھائی ماہ کا وقت دیدیا۔ حکام کا کہنا ہے ا قدام سے بچوں کو انٹرنیٹ پر وقت ضائع کرنے، نیند کی کمی اور ذہنی خلفشار سے بچانے میں مدد ملے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کی پارلیمنٹ نے جمعے کے روز ایک نیا بل منظور کیا ہے جس کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے