• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق ہو گیا،شفیق موڑ کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے محنت کش کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود شفیق موڑ پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا ،اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ چل بسا۔
اہم خبریں سے مزید