• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیصر شیخ اہم کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے فارغ، ہارون اختر نئے چیئرمین مقرر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ اہم کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے فارغ ہوگئے۔وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کی سربراہی واپس لے لی۔وزیر تجارت کو کابینہ ریگولیٹری اصلاحات کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نو تشکیل شدہ کمیٹی کے ارکان میں بھی شامل نہیں کیے گئے جبکہ اس سے پہلے وزیر سرمایہ کاری کابینہ ریگولیٹری اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین تھے۔کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق مشیر صنعت و پیداوار ہارون اختر خان  کو  نو تشکیل کردہ کمیٹی کے شریک چیئرمین مقرر کیا گیا ہے

اہم خبریں سے مزید