اسلام آباد (عاطف شیرازی)پیٹرول کی قیمت برقرار ؛ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ ،وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 24 اکتوبر سے 26 اکتوبر 2026ء تک ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 391 روپے 75 پیسے سے بڑھا کر 393 روپے 66 پیسے فی لیٹر کر دی گئی جبکہ پیٹرول (موٹر اسپرٹ) کی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر برقرار ہے قیمتوں میں ردوبدل عالمی حالات، بین الاقوامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات میں تبدیلی کے باعث کیا گیا ۔