• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے شہری بدستور ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)آٹا ایک ہفتے میں کس شہر میں مہنگا اور کہاں سستا ہوا؟ وفاقی ادارہ شماریات نےسب بتادیا ۔ دستاویزات میں تفصیلات سامنے آگئیں، لاہور میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 833 روپے تک مہنگا ہو کر 3133 روپے تک پہنچ گیا جبکہ لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہو کر 3300 روپے تک کا ہو گیا، کراچی کے شہری بدستور ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں جہاں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3540 روپے تک ہے۔ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران اوسط آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 29 روپے مہنگا ہو کر 2976 روپے کا ہو گیا، دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں کئی شہروں میں آٹا سستا بھی ہوا، اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 40 روپے سستا ہو کر 3333 روپے اور حیدرآباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 80 روپے سستا ہو کر 3400 روپے تک ہو گیا، اسی طرح سکھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 80 روپے سستا ہو کر 3120 روپے کا ہوگیا۔

اہم خبریں سے مزید