• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیں، بہنیں اپنی تصاویر شیئر کریں نہ آن لائن پیسے ٹرانسفر، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد ( طاہر خلیل )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مائیں ، بہنیں اپنی تصاویر شیئر کریں نہ آن لائن پیسے ٹرانسفر ، خواتین سے درخواست ہے خدارا کسی بھی صورت اپنی تصویر شیئر مت کیجیے، تصاویر اور ویڈیوز سے ملزمان انہیں بلیک میل کرتے ہیں،سائبر کرائم کے پاس بچیوں سے ہراسانی کے کیس سب سے زیادہ آ رہے ہیں، میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نےبچیوں اور عام آدمی کیلئے آگاہی مہم شروع کر نے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ماؤں اور بہنوں سے درخواست ہے اپنی تصویر کسی سے شیئر نہ کریں، خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز سے ملزمان انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید