• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں نئے صوبوں کیساتھ چھوٹے ڈویژنز اور اضلاع بنانا بھی ضرورت ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (اے پی پی) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوہ سلیمان ڈویژن کی تمام ڈویژنل پوسٹوں کی منظوری دیدی گئی ہے اور ان پر افسران و عملے کی تعیناتی بہت جلد عمل میں لائی جائیگی بلوچستان میں عوام کو انکی دہلیز پر سرکاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، صوبے میں نئے صوبوں کے ساتھ چھوٹے ڈویژنز اور اضلاع بنانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ سول حکومت اور سرکاری محکموں تک عوام کی رسائی آسان بنائی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمالی ڈیرہ بگٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید