• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادر جمہوریت کی جدوجہد ناقابل فراموش، قربانیاں مشعل راہ، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوری جدوجہد اور قربانیاں تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں۔ جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے لئے مادرِ جمہوریت نے بے مثال جدوجہد کی اور ہر قسم کی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے اصولوں پر ثابت قدم رہیں۔
اہم خبریں سے مزید