• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان؛ موٹروے کے قریب ڈکیتی، شوہر اور بچوں کے سامنے خاتون سے زیادتی

ملتان ( سٹاف رپورٹر)موٹروے کے قریب ڈکیتی ، شوہر اور بچوں کے سامنے خاتون سے زیادتی ، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ مسلح افراد کی موٹرسائیکل سوار فیملی سے مبینہ ڈکیتی،گن پوائنٹ پرمبینہ طور پرخاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا پولیس نےواقعے کا مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق واردات مشکوک ہے جلد حقائق منظر عام پر آ جائیں گے ذرائع کے مطابق آج اس حوالے سے سی پی او ملتان اختر فاروق میڈیا کو آگاہ کریں گے تفصیل کے مطابق پولیس کے درج کئے گئے مقدمہ کے مطابق اختر کالونی کا رہائشی سعد اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ اپنے سالے کے گھر رسول پور میں سالگرہ کی تقریب کے لیے گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید