• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے غیر تدریسی ملازمین کو منہ اور دانتوں کی صفائی کی مفت سہولت فراہم کرنے کا اقدام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کی خصوصی ہدایات پر تمباکو اور دیگر مضرِ صحت اشیا استعمال کرنے والے غیر تدریسی ملازمین کو منہ اور دانتوں کی صفائی کی مفت سہولت فراہم کرنے کا اقدام کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد ملازمین کی زبانی صحت کو بہتر بنانا، منہ کے سرطان سے بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور تمباکو سمیت دیگر مضرِ صحت اشیا کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید