کراچی( اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے دو کارروائیوں میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ پہلی کارروائی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا سے دو افراد حمزہ اور مزمل کو گرفتار کیا جو کہ عسکری ادارے کے افسران ظاہر کر کے لوگوں کو ٹرانسفر اینڈ پوسٹنگ اور دیگر مد میں لوٹ رہے تھے۔ دوسری کارروائی میں کراچی کی رہائشی کمسن بچی کو 3 برس سے ہراساں کرنے کےمرکزی ملزم کو اسلام آباد سے صرف 13 گھنٹے میں گرفتار کیا گیا۔