کراچی (اسد ابن حسن) گلگت بلتستان حکومت نے اعلی افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ زبیدہ بتول کو ایڈیشنل کمشنر بلتستان، خالد انور اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ، عادل ریاض اسسٹنٹ کمشنر چلاس، وسیم عباس ڈپٹی سیکرٹری فنانس آپریشنز اور عاطف اللہ خان کو اسسٹنٹ کمشنر چلاس تعینات کردیا گیا ہے۔