کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے راولپنڈی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے جہلم سے ایڈووکیٹ سفیان نامی شخص کو گرفتار کر لیا جس نے ایک خاتون سکینہ بی بی کی فیملی کو بیرون ملک بھجوانے کے عوض 75لاکھ روپے وصول کئے اور جعلی ویزے فراہم کر دیئے جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر574/26 درج کیا گیا اور اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔