کراچی (اسد ابن حسن) سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے ایف آئی اے کی چار برس سے جاری تحقیقات کی رپورٹ عدالت میں جمع نہ کروانے اور پھر توہین عدالت کی پٹیشن پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ اگلی پیشی پر ہر حالت میں خاتون ڈاکٹر کی دائر کی گئی پٹیشن کے حوالے سے خاتون تحقیقاتی افسر سب انسپیکٹر مشال خان کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔