لاہور(آصف محمود بٹ) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے لاہور چیمبر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو درپیش مشکلات کے باوجود معاشی استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ فروری2023میں زرمبادلہ کے ذخائر 3ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے تھے، جو اب بڑھ کر 21.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں،حکومت کی رسک شیئرنگ اسکیم کے تحت کاروباروں کے قرضوں پر نقصان حکومت برداشت کرے گی،صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ ایس ایم ایز کی ترقی ،صنعت، حکومت،کمرشل بینکوں کے اشتراک سے مشترکہ فنانسنگ نظام تشکیل پا سکتاہے۔