• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس کے 794 اہلکار مختلف کورسز کیلئے منتخب

کراچی (اسد ابن حسن) کراچی پولیس کے اسسٹنٹ انسپیکٹر جنرل اسٹیبلشمنٹ ارشد صدیقی نے آئی جی سمیت کراچی پولیس کے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو مراسلے تحریر کئے ہیں کہ 527 کانسٹیبل لوئر کورس اور 267ہیڈ کانسٹیبلز انٹرمیڈیٹ اپر اسکول کورس جو اگلے گریڈ کی ترقیوں کے لئے لازم ہیں اس کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ ان تمام اہلکاروں کا میڈیکل پولیس اسپتال میں کیا جائے گا لہذا ان کو مذکورہ تاریخ کو اسپتال جانے کے لئے پابند کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید