اسلام آباد (ناصر چشتی )نیشنل گرڈ پاکستان نے کراچی کے قریب دھابیجی سپیشل اکنامک زون کو بجلی فراہمی کیلئے 220کے وی ٹرانسمیشن لائن مکمل کرلی ،منصوبہ ایک ارب80کروڑ69لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ، اہم پیش رفت سے خطے میں صنعتی سرگرمیوں، نئی سرمایہ کاری، روزگار کے نئے مواقع اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔