• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی، سہولت کاروں میں سے ایک KP میں نااہل حکومت بھی تھی، فوجی ترجمان

اسلام آباد(طاہر خلیل )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی بھی شخص انسداد دہشتگردی کے آپریشنز کیخلاف نہیں ، وہی لوگ انسداد دہشتگردی کی مخالفت کرتےہیں جن کا ان دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ ہے، دہشتگردی کے ان سہولت کاروں میں سے ایک خیبر پختونخوا میں نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، صوبے میں ایک سہولت کار جو انسداد دہشتگردی میں رکاوٹ پیدا کر رہا تھا وہ اب وہاں موجود نہیں، بلوچستان میں دہشتگردوں اور اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے کیونکہ دونوں ہی صوبے کی ترقی کے مخالف ہیں’رائٹرز‘ کو 30 اکتوبر 2026 کو دئیے گئے انٹرویو میں جو پیر کو جاری ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں پر واضح کیا کہ ہمارے پاس دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ایک واضح حکمت عملی موجود ہے جس کا ایک حصہ یہ ہے کہ پاکستان کے اندر دہشتگردوں اور ان کے تمام سہولت کاروں کو ختم کرنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید