• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر مقابلہ ہورہا ہے، 36 ریاستوں میں گورنرز کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔

ایوانِ نمائندگان میں ریپبلکنز کی 218 اور ڈیموکریٹس کی 214 نشستیں ہیں، سینیٹ میں ریپبلکنز کی 53 اور ڈیموکریٹس کی 45 نشستیں ہیں، 2 نشستیں آزاد ارکان کے پاس ہیں۔

مختلف سرویز کے مطابق ڈیمو کریٹس کو ایوانِ نمائندگان میں برتری ملنے کا امکان ہے۔

سینیٹ کی 7 اہم نشستوں پر سخت مقابلے کی توقع ہے، تمام 50 ریاستوں میں ایک ہزار مبصرین تعینات ہیں۔

پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح گیارہ بجے تک چلے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید