لاہور(آصف محمود بٹ) پنجاب میں مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی یکجہتی کے فروغ کیلئے پنجاب چیریٹیز کمیشن نے علماء کرام، مسیحی برادری اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع کر دیا، جہاں شرکاء نے نوجوان نسل خصوصاً جنریشن زی کو امن سازی کی سرگرمیوں میں شامل کرنے، خواتین اور خواتین علماء کا کردار بڑھانے اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور مذہبی اشتعال انگیزی کیخلاف مؤثر قانونی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔