لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت نے چین کی مخالفت کے باوجود لداخ میں دنیا کا بلند ترین ریلوے اسٹیشن تعمیر کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے یہ ریلوے اسٹیشن سطح سمندر سے تقریباً 5,256 میٹر کی بلندی پر تنگ لانگ لا کے قریب تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبہ مکمل ہونے کی صورت میں یہ چین کے تانگ گولا ریلوے اسٹیشن کا ریکارڈ توڑ کر دنیا کا بلند ترین ریلوے اسٹیشن بن جائے گا ۔